حضرت فاطمہ زہرا کی زندگی مسلم خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے،علامہ عالم زیدی

حضرت فاطمہ زہرا کی زندگی مسلم خواتین کے لئے عملی نمونہ ہے،علامہ عالم زیدی

لاہور(پ ر) جعفریہ قومی موومنٹ کے تحت خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ السید عالم زیدی نے کہاکہ حضرت فاطمہ زہرا کی زندگی مسلم خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے خواتین سیرت حضرت فاطمہ زہرا پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی تشکیل کریں خاتون جنت دنیا بھر کی خواتین میں منفرد مقام رکھتی ہیں ہمیں انسانیت کی رہنمائی کے لئے اسلامی نظام حیات کے فرو غ کی ضرورت ہے علامہ شہر یار عابدی نے کہا کہ خاتون جنت کی سیرت طیبہ رہنما اصول کی حیثیت رکھتی ہے آپ محسن نسواں ہیں آپ کے وجود سے معاشرے میں عورت کو عزت ملی کانفرنس سے سید بریر زیدی،شبیر کاظمی،وصی علی،وصی شاہد،شیخ زاہد علی،اختر ہاشمی اور فارقلیط عسکری نے بھی خطاب کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4