بطو ر تحفہ ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں خرچ کئے جائیں گے،محمد مدنی

بطو ر تحفہ ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کہاں خرچ کئے جائیں گے،محمد مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 119 کے ٹکٹ ہولڈر محمد مدنی نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی خطیر رقم بطور تحفہ لینے والے بتائیں کہ یہ رقم کہاں خرچ کی جائے گی، معاشی خود کفالت کے لئے کیا اقدامات اُٹھائے گئے ہیں،




 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جہاں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہےں وہیں معاشی سرگرمیاں بھی تنزلی کا شکار ہیں، بے روزگاری سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں چور اورڈاکو پنجاب میں دھندناتے پھر رہے ہیں اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ارباب حکومت معاشی خود کفالت اور خود انحصاری کی منزل تک رسائی کے لئے اپنے داخلی قدرتی اور معدنیاتی وسائل کی دریافت اور کھوج کے عمل کو تیز کرے اور امن و امان کو یقینی بنائے، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وعدے کرنے والوں نے آج کل پھر دعوﺅںپر زور دے رکھا ہے خالی دعوﺅں سے کام نہیں چلے گا، حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔