کانگریسی سوچ رکھنے والے مذہبی پنڈتوں سے پاکستان بچانا ہو گا ،بدر ظہور چشتی

کانگریسی سوچ رکھنے والے مذہبی پنڈتوں سے پاکستان بچانا ہو گا ،بدر ظہور چشتی

  


چھانگا مانگا(نامہ نگار) پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید بدر ظہور چشتی نے کہا کہ بم دھماکوں اور جنگ کی تازہ ترین دھمکی کے بعد مذاکرات جاری رکھنا ملک دشمنی اور ناقابل برداشت ہے کانگریسی سوچ رکھنے والے مذہبی پنڈتوں سے پاکستان بچانا ہو گا ،اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی جائے ،کراچی میں مجرم سیاسی جماعتوں کی آغوش میں پلتے ہیںِ کراچی کا ہر شہری نامعلوم قاتلوں کے رحم و کرم پر ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتما م20اپریل کو ہونے والی استحکام پاکستان کی دعوت دینے آنے والے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما ارشد مصطفائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت ایک خاص کی بالادستی قائم کرنے کی کوششوں سے باز آجائے ،مزارات پر حملہ کرنے والے وحشی درندوں کو گرفتار کیا جائے،ہمارے حکمران صرف بندوق اٹھانے والوں کی بات سنتے ہیں ،اہل حق پاکستان بچانے کیلئے آخری دم تک لڑیں گے،،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -