ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر فراڈ ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر فراڈ ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی

لاہور (نامہ نگار )احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بینک آف پنجاب فراڈ ریفرنس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا جزوی بیان قلمبندکیا ۔احتساب عدالت نے محمد عدنان کے خلاف دائر اے جی آفس فراڈ ریفرنس کی سماعت10اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا ۔احتساب عدالت نے بریگیڈئیر (ر) ظہیر اللہ وغیرہ کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 13اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4