جس کا کام اسی کو ساجھے

جس کا کام اسی کو ساجھے
جس کا کام اسی کو ساجھے

  

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں جس کا کام اسی کو ساجھے تاہم ایک امریکی کو شاید کسی نے یہ نہیں بتایا لہٰذا اس نے ایک سینڈوج بیچنے والے سٹور آربز میں چوری کی ٹھانی، 22 سالہ داشوان کو یہ خیال بہت مہنگا پڑا کیونکہ اس نے سٹور کے اندر داخل کے لئے ہوا کی آمد و رفت برقرار رکھنے کے مقصد سے لگائے جانے والے پائپ کا انتخاب کیا۔ بدقسمت چور اس پائپ کے اندر ہی پھنس گیا اور 10گھنٹے تک اسے وہیں رہنا پڑا، بالآخر سٹور کی ایک ملازمہ نے اس کی چیخیں سن کر پولیس کو فون کیا اور پولیس نے پائپ کاٹ کر چھت کے ذریعے اس ناتجربہ کار چور کر باہر نکالا۔ اس وقت داشوان ہسپتال میں داخل ہے اور اس پر چوری کا مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

مزید : تفریح