جعلی چیک کے مقدمہ میں 2ملزمان راضی نامہ ہونے پر بری

جعلی چیک کے مقدمہ میں 2ملزمان راضی نامہ ہونے پر بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے 10لاکھ کے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان مرزا محمد منور اور اللہ رکھا پر الزام تھا کہ انھوں نے محمد بوٹا سے کاروبار کی سلسلہ میں 10لاکھ روپے لیے اور بعد میں اسکا چیک دے دیا جو کہ بعد ازاں بوگس نکلا جس پر تھانہ گرین ٹاﺅن پولیس محمد بوٹا کی مدعیت میں مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا ۔گزشتہ روز فاضل جج نے مقدمہ مدعی کے ساتھ ملزمان کا راضی نامہ ہونے پرمذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4