حبس بے جا کی دائر درخواستوں پرکارروائی ،بچے ماﺅں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا کی دائر درخواستوں پرکارروائی ،بچے ماﺅں کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حامد حسین شاہ نے حبس بے جا کی دائر 3مختلف درخواستوں پرکارروائی کرتے ہوئے بچے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماﺅں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فیکٹری ایریا کی رہائشی درخواست گزار نسرین بی بی نے عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے شوہر نے میرے دونوں بچوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے جس پر سیشن جج نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو حکم دیا کہ شوہر سے بچوں کو بازیاب کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جائے جس پرگزشتہ روز پولیس نے بچے عدالت میں پیش کردیئے ۔دریں اثناءدیگر دو خواتین جس میں نشتر کالونی کی رہائشی نادیہ بی بی اور اللہ رکھی کی جانب سے دائردرخواستوں میں بچوں کو بازیاب کرانے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ انکے سابق شوہر وں نے بھی بچوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4