اپریل فول یا خود کشی؟

اپریل فول یا خود کشی؟
اپریل فول یا خود کشی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (نیوز ڈیسک) فلوریڈا میں تامپا پے نامی عمارت کے ایک کلرک نے بے حد پرسکون انداز میں سڑک پر پڑی لاش کو ٹھکانے لگادیا کہ اس کا خیال تھا کہ کسی کے ”اپریل فول“ کی باقیات ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دراصل اس عمارت کی ایک رہائشی کی لاش تھی۔ جس نے گزشتہ شب خودکشی کرلی تھی۔ بنجامن نامی 61 سالہ کلرک نے کھڑکی سے دیکھا تو اسے لگا کہ کسی نے مذاق کے طور پر یہ ڈھانچہ گراؤنڈ میں چھوڑ دیا ہے۔ کمپنی میں کام کرنے والے ایک اور آدمی نے بھی اس سے متعلق دریافت کیا تو اس نے یہی جواب دیا کہ کسی نے مذاق کیا ہے۔ پھر ایک عورت اور لڑکا اخبار ڈلیور کرنے آئے تو بنجامن نے لڑکے سے اس ”مجسمے“ کو ٹھکانے لگانے کے لئے مدد مانگی۔ دونوں نے باڈی کو کوڑے دان میں پھینک دیا اور زمین پر بکھرے خون کے بارے میں بھی یہی خیال کیا کہ کسی نے مذاق کے طور پر پھینکا ہے۔ کئی گھنٹے بعد معلوم ہوا کہ وہ دراصل عمارت میں رہائش پذیر 96 سالہ خاتون کی لاش تھی جس نے رات کسی وقت کھڑکی سے کود کر خودکشی کرلی۔

مزید :

جرم و انصاف -