جئے بھی ساتھ،مرے بھی ساتھ

جئے بھی ساتھ،مرے بھی ساتھ
جئے بھی ساتھ،مرے بھی ساتھ

  

نیویارک (بیورو رپورٹ) آج انسان بے حد ترقی کرگیا ہے لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات بھی سننے میں آتے ہیں کہ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ترقی کے ساتھ ساتھ لوگ ایک دوسرے سے دور بھی ہوگئے ہیں۔ اسی صورتحال کا عکاس امریکی ریاست تینسی میں پیش آنے والا ایک واقعہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انتھونی اور ینڈریو جانسن نامی دو جڑواں بھائی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس خبر کا مزید افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان کی موت دو سال قبل ہوچکی تھی لیکن کسی کو خبر نہ ہوسکی اور ان کی لاشیں دو سال سے ان ہی کرسیوں پر موجود تھیں جہاں انہوں نے وفات پائی۔ اس طرح اٹھے اس دنیا میں آنے والے دونوں بھائی 63 سال کی عمر میں خاموشی سے اکٹھے ہی اس دنیا سے کوچ کرگئے۔ اس بارے میں ہمسایوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو سال سے دونوں کو نہیں دیکھا لیکن تصور ہی کیا کہ شاید وہ بیمار ہیں اس لئے باہر نہیں کلتے۔ ڈیڑھ سال قبل ایک رشتے دار نے ملاقات کے لئے گھر کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن چابی نہ ہونے کے باعث کامیاب نہ ہوپایا۔ بالآخر دو سال بعد ایک رشتہ دار اندر داخل ہوگیا تو اندر دونوں کی لاشیں موجود تھیں۔

مزید : بین الاقوامی