امریکی پولیس افسر نئی دیلی میں اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار

امریکی پولیس افسر نئی دیلی میں اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر مینی انکارنیشن کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے اگرچہ عدالت نے اسے ضمانت پر رہا تو کردیا ہے لیکن نئی دہلی سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے ۔انچاس سالہ مینی نیویارک سے نئی دہلی پہنچا تو اس کے سامان سے نائن ایم ایم کی تین گولیاں برآمد ہوگئیں جس پر اس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اب اسے سترہ اپریل کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔مینی نئی دہلی میں زیرتعلیم اپنی ایرانی بیوی ودا سے ملنے کیلئے آیا تھاجس سے اس نے کچھ عرصکہ پہلے ہی شادی کی تھی۔یاد رہے کہ امریکہ میں بھارتی خاتون سفارتکار کی گرفتاری کے بعد سے دونوں ملکوں میں سفارتی ’دید لحاظ‘ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی