پنجاب میں 625ٹریفک حادثات ،491شدید زخمی

پنجاب میں 625ٹریفک حادثات ،491شدید زخمی
پنجاب میں 625ٹریفک حادثات ،491شدید زخمی

  

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 625ٹریفک حادثات میں491شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ272افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں263ڈرائیورز13م عمرڈرائیور،389مسافراور115پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت137متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں75متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہملتان42حادثات میں43متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل767متاثر ہونے والوں میں سے621مرد اور146خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں106افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور471فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور190زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر515موٹر سائیکلز68آٹو رکشے69موٹر کاریں37مسافربس14ٹرک، اور66دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : جرم و انصاف