ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے مراکز قائم

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے مراکز قائم
ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے مراکز قائم
کیپشن: 220px-Lhr_Driving_Lic-

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں لوگوں کی آسانی کیلئے سی ٹی او آفس اور پولیس لائن تھوکر نیاز بیگ کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹر زارفع کریم ٹاور ، Kبلاک ڈیفنس ،لبرٹی اور صدر کینٹ میں بھی سب پوسٹ آفس قائم کر دےئے گئے ہیں۔تاکہ شہریوں کو ڈرائیونگ ٹکٹس کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔سہیل چوہدری نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ پولیس عوام دوستی کا رشتہ بھی مضبوط ہو ۔اس لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو شفاف اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والوں کو ہرممکن سہولیات اور آسانی فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سی ٹی او آفس اور پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز ارفع کریم ٹاور ، kبلاک کمرشل مارکیٹ ڈیفنس ،لبرٹی اورصدر کینٹ گول چکر میں بھی سب پوسٹ آفس قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے لوگ اپنی ضرورت کے مطابق ڈرائیونگ ٹکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کا مقصد عوام کی مدد اور اہنمائی کرنا ہے تا کہ پولیس عوام دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو سکے۔

مزید :

لاہور -