کوئی پہچانے تو ’وجہ‘ جانے ؟
لاہور(کرائم سیل) شہر میں مختلف مقامات پر 2افراد پرسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔پولیس نے شناخت نہ ہو نے پر نعشیں قبضے میں لیکر مردہ خانے جمع کروا کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سول لائینز کے علاقہ میں پولیس نے اطلاع ملنے پر 65سالہ شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔دوسرے واقعے کے دوران نولکھا کے علاقہ میں راہ گیروں نے 70سالہ شخص کی نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع کی۔جہنوں نے مو قعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی ۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو مردہ خانے جمع کروا کر قریبی مساجد میں اعلان کروا کر متوفین کے ورثاء
کی تلاش شروع کر دی ہے۔