بھٹولاہور میں بھی ’ یاد‘رہا

بھٹولاہور میں بھی ’ یاد‘رہا
بھٹولاہور میں بھی ’ یاد‘رہا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے بانی چیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی 35ویں برسی کے سلسلے میں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 152 کے ٹکٹ ہولڈر اور مرکزی راہنما جاوید اختر نے گارڈن ٹاؤن میں ایک تقریب منعقد کی جس میں پیپلز کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش اور واجد علی شاہ سمیت دیگر پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔جبکہ بھٹو شہید کی برسی پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جاوید اختراور واجد علی شاہ نے کہا کہ بھٹو ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے ان جیسا لیڈر نہ تو انکے بعد آیا ہے نہ ہی آئے گا بھتو شہید اگر آج زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا بھر میں ایک سپر پاور بن چکا ہو تا اور اسلامی ممالک کا بھی سربراہ ہوتا بھٹو شہید کے دئیے ہوئے متفقہ 1973کے آئین کو انکے مخالفین بھی متفقہ ہی مانتے ہیں اور یہ کریڈٹ بھی بھٹو شہید کو دیتے ہیں کہ انہوں نے غیر مسلموں کو اقلیت قرار دیا تھا اور انکے تحفظ کے

لئے بھی قوانین بنائے تھے ۔

مزید : لاہور