سول سروسز کے زیر تربیت افسران کے وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات

سول سروسز کے زیر تربیت افسران کے وفد کی سی سی پی او لاہور سے ملاقات

لاہور (کر ائم سیل)سول سروسز کے 41 ویں کامن کے زیر تربیت افسران کے 13 رکنی وفد نے سینڈیکیٹ کمانڈر ایس ایس پی ملک طارق کے ہمراہ گزشتہ روز سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا شہزاد اکبربھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے وفد کو لاہور پولیس کی ورکنگ اور کرائم کنٹرول کی حکمت عملی کے علاوہ اربن اور رورل پولیسنگ میں فرق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے شرکاء نے لاہور میں کرائم کے رجحان خاص کر سٹریٹ کرائم کے حوالے سے اور تھانوں کی صورتحال کے بارے میں مختلف سوالات کیے ۔ سی سی پی او نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وفد کے شرکاء کو بتایا کہ لاہور پولیس نے عوام کو لائسنس کریکٹر ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ اور ایف آئی آر کے اندراج اور کاپی کے حصول کے لئے لبرٹی مارکیٹ میں ایک فسیلٹیشن سنٹر قائم کیا ہے جس میں شہریوں کو ون ونڈو کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔جو شہری اپنے کام یا خریداری کی غرض سے لبرٹی مارکیٹ آئیں تو وہیں وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس ،بیرون ملک جانے کے لئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی کے حصول کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس ایسے مزید 6 سنٹر شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

مزید : علاقائی