غازی آباد،شو ہر نے بیوی کو پھندا دے کر قتل کر دیا

غازی آباد،شو ہر نے بیوی کو پھندا دے کر قتل کر دیا


لاہور(کر ائم سیل)غازی آبا د کے علا قہ میں شو ہر نے غیرت کے نا م پر بیوی کو پھندا دے کر قتل کر دیا پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ،جبکہ مقتو لہ کی لا ش پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نے میں جمع کر وا دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق غازی آبا د کے رہا ئشی وسیم کی بیوی مہوش کا چا ل چلن ٹھیک نہیں تھا ۔وسیم اکثر اس کو اپنا چال چلن درست کر نے کو کہتا رہتا تھا لیکن وہ با ز نہ آئی گز شتہ روز بھی اس با ت پر دونوں کےء درمیا ن تلخ کلا می ہو ئی جس پر طیش میں آکر وسیم نے مہوش کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کو مو ت کے گھاٹ اتا ر دیا ۔پو لیس نے فوری کا روئی کر تے ہو ئے مقتو لہ کے شو ہر کو گرفتار کر لیا اور لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نے میں جمع کر وا دی ہے ۔

مزید : علاقائی