ھَیر،خاتون نے شیر خوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی،بچی ڈوب گئی

ھَیر،خاتون نے شیر خوار سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی،بچی ڈوب گئی


لاہور(کرائم سیل)ہیر کے علاقہ میں گھریلو اخراجات اور شوہر سے ناچاقی پر 20سالہ ماں نے 1سالہ بچی سمیت خودکشی کے نیت سے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی۔کمسن بچی ہلاک۔ماں کو زندہ نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہیر کے علاقہ کرباتھ سولنگ پنڈ کے رہائشی شہزاد نامی شخص کے والد نے گھر کے سارے خرچ کی زمہ داری اٹھا رکھی تھی ۔جس کی چند ماہ قبل موت کے بعد شہزاد بیروزگاری کے باعث گھر کے اخراجات پورے کرنے میں ناکام تھا جس پر اسکی بیوی سمینہ بی بی کے درمیان خرچ نہ دینے اور گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر اکژ لڑائی جھگڑا معمول بن گیا جس سے دلبر داشتہ ہو کر مذکورہ خاتون نے خودکشی کے ارادے سے اپنی ایک سالہ بیٹی مسکان کو لیے قریبی بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ جنہیں راہ گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکالا۔ جہاں کمسن مسکان پانی میں غوطہ کھانے سے موقعہ پر دم توڑ گئی۔تاہم ماں کو زندہ بچا لیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر مردہ خانے جمع کروا دی۔جبکہ بچی کے والد کے بیان پر سمینہ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو حراست میں لے لیاہے۔

مزید : علاقائی