لاہورہائیکورٹ، پولیس چھاپے کے دوران بوڑھی خاتون کی ہلاکت کا نوٹس

لاہورہائیکورٹ، پولیس چھاپے کے دوران بوڑھی خاتون کی ہلاکت کا نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پولیس چھاپے کے دوران بوڑھی خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شیخوپورہ کوواقعہ کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔شیخوپورہ کے نواحی علاقے بھکی میں پولیس پارٹی نے ایک ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی ملزم کی بوڑھی والدہ مقبول بی بی نے پولیس اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

اسی دوران ایک پولیس اہلکار نے خاتون کو دھکا دیا جو کہ بجلی کے کھمبہ کے ساتھ جاکرٹکرائی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے اے ایس آئی سلام ڈوگر، تین اہلکاروں اور درخواست گزاروں غلام رسول اور حاکم بشیر کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔عدالت عالیہ لاہورکے شکایات سیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -