حکم عدولی کرنے پر 10 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں روکنے کا حکم

حکم عدولی کرنے پر 10 ایس ایچ اوز کی تنخواہیں روکنے کا حکم

لاہور (نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے حکم عدولی کرنے پر 10 ایس ایچ اوز کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے مختلف زیر سماعت مقدمات میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو بار بار نوٹس جاری کئے کہ زیر التواء مقدمات سے متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ مقدمات کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ ایس ایچ اوز کی جانب سے عدالتی احکامات کی مسلسل حکم عدولی پر فاضل عدالت نے انکی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ گواہ اور ریکارڈ پیش نہ کرنے والے تھانیداروں میں تھانہ اسلام پورہ، کاہنہ، ستوکتلہ و دیگر ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

مزید : علاقائی