قانون کے رکھوالے سیاسی لوگوں کے ڈیروں پر موجود رہتے ہیں

قانون کے رکھوالے سیاسی لوگوں کے ڈیروں پر موجود رہتے ہیں

لاہور(کرائم سیل)کاہنہ سرکل پولیس کے ماتحت تھانوں کاہنہ اور نشتر کالونی کی حدود میں جرائم کے اضافہ کی بنیادی وجہ ایسے افسران اور تھانیداروں کی تعیناتی ہے جو کہ زیادہ تر سیاسی سفارشی اور جرائم کی روک تھام کی بجائے سیاسی لوگوں کے ڈیروں پر موجود رہتے ہیں جس کے باہث کاہنہ سرکل کے ماتحت تھا نہ کاہنہ اور تھانہ نشتر کالونی میں جرائم کی شرح بڑھ کر رہ گئی ہے۔جس میں تھانہ کاہنہ کی پولیس نے600مقدمات کے اندراج کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رکھا ہے۔اسی طرح نشتر کالونی پولیس نے سال 2013میں1383شہریوں کی درخواستو ں پر مقدمات درج نہ کیے جبکہ پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران 423مقدمات درج کیے اس حوالے سے اے ایس پی سید اکرار حسین اور ایس ایچ اور نشتر کالونی احمد عثمان مجید نے بتایا کہ مقدمات کی شرح میں اضافہ فری رجسٹریشن ہے ۔تاہم سنگین جرائم میں اضافہ اس سرکل میں آبادیوں کے بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے تاہم کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس گشت بڑھا دی ہے۔

مزید : علاقائی