صوبائی دارالحکومت لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر کار سوار کو قتل کر دیا

صوبائی دارالحکومت لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر کار سوار کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دو شہریوں کو شدید زخمی کر دیا ۔اچھرہ کے علاقہ میں تاجر عبد الرحمان کے ڈرائیور حبیب سے 8لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیورزخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر آصف اقبال سے 10لاکھ روپے مالیت کی نقدی چھین لی ،اور بآسانی موقع سے فرار ہو گئے ۔ریس کورس میں ڈاکوؤں نے گلزار سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا اور مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔مناواں میں ڈاکوؤں نے غلام حسین سے 95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے عمر سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،لوئر مال میں ڈاکوؤں نے آصف سے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل ،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے عدنان سے 23ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عاطف سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے راشد سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے خضر سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے 65سو مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔دوسری جانب چوروں نے ڈیفنس بی کے رہائشی گل عباس کے گھر کے تالے توڑ کر 45لاکھ روپے مالیت کی نقدی وزیورات ،ہربنس پورہ کے رہائشی ادریس کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چوری کر لیے ۔ شاد باغ میں رمضان ،شالیمار میں نثار ، پرانی انارکلی میں زاہدہ ،مسلم ٹاؤن میں عاطف کی گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال میں ولید ،مسلم ٹاؤن میں شفاقت ،باغبانپورہ میں سجاد ،اچھرہ میں اسلم ،قلعہ گجر سنگھ میں ابراہیم ،اچھرہ میں ظفر ،گارڈن ٹاؤن میں نعیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -