جی ٹی روڑ پر مختلف حادثات میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق 22 زخمی

جی ٹی روڑ پر مختلف حادثات میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق 22 زخمی

فیروز والا (نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ اور لاہور روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیقی سمیت پانچ افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر جوئیاں موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث موٹر سائیکل منصب اس کی بیوی ناصرہ بی بی اور سالی کنیز بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ محلہ رحمان پورہ کے رہائشی منصب اپنی بیوی اور بھائی کے ہمراہ لاہور سے شیخوپورہ آرہے تھے جب ان کی موٹرسائیکل جوئیاں والا پمپ کے قریب پہنچی تو اچانک ٹرالہ موٹر کاٹے ہوئے بے قابو ہرکر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکراگیا جس کے باعث تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔ دریں اثناء جی ٹی روڈ پر بس سے کرگر ایک نوجوان غلام مرتضیٰ 16 سالہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ متوفی بھٹیاں والا کا رہنے والا تھا مریدکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے محلہ احمد پورہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ کالاخطائی روڈ پر جمال پور کے قریب مسافروں سے بھری ہوئی ویگن بے قابو ہوکر الٹ جانے سے ویگن سوار پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔ جن کو ویگن کے شیشے توڑ کر باہر نکال اور طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کردیا۔ شریف پور کے قریب ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں ویگن سوار سات مسافر زخمی ہوگئے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔

مزید : علاقائی