عائلہ ملک کی پٹیشن پھر چل پڑی

عائلہ ملک کی پٹیشن پھر چل پڑی
عائلہ ملک کی پٹیشن پھر چل پڑی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کی رہنماء عائلہ ملک کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عائلہ ملک کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصل ڈگری کو جعلی قراردیکر الیکشن لڑنے سے روکا گیا جو آئین اورقانون کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس استدعا ہے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔فاضل جج نے عائلہ ملک کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید : جرم و انصاف