گورنرپنجاب نے ایوان کارکنان میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کا افتتاح کیا

گورنرپنجاب نے ایوان کارکنان میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کا افتتاح کیا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب چو دھر ی محمد سرور نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کا افتتاح ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں ڈاکٹر مجید نظامی، کارکنان تحریک پاکستان و دیگر معززین کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر پاک اوسسز انڈسٹر(یز پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ایڈوائزر اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر لاہور محترمہ فرح مجید بھی موجود تھیں۔ شمسی توانائی سے چلنے والے اس پلانٹ کی مشینری اورتنصیب کے اخراجات میں سے 10لاکھ روپے گورنر پنجاب نے اپنی ذاتی جیب سے اداکیے ہیں جبکہ 13لاکھ روپے پاک اوسسز انڈسٹر(یز پرائیویٹ) لمیٹڈ نے فراہم کیے ہیں۔ ڈاکٹر مجید نظامی نے گورنر پنجاب کی طرف سے واٹر پیوریفکیشن پلانٹ لگوانے پر ان سے اظہار تشکر کیا۔گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور نے کہا کہ80فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔پاکستان کے دیہی علاقوں کے علاوہ بڑے شہروں میں بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے حالانکہ آلودہ پانی استعمال کرنے سے انسان کو بہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے کہا کہ ہم گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے اس ایوان میں واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگوایا ہے اس سے بلا شبہ سینکڑوں افراد روزانہ استفادہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے گورنر پنجاب کی خدمات کویاد رکھا جائے گا۔محترمہ فرح مجید نے اس موقع پر کہاکہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی قومی خدمات کے پیش نظر پاک اوسسز انڈسٹر(یز پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اس پلانٹ کی تنصیب میں اپنا حصہ ڈال کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔”صاف پانی.... زندگی محفوظ “مہم کے تحت لگائے گئے اس پلانٹ کی بدولت وہ سینکڑوں طلبا و طالبات مستفید ہوں گے جو نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے تحت روزانہ یہاں مطالعاتی دورے پر آتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں صوبہ پنجاب کے ایک لاکھ پچاس ہزار سکولوں میں طلبا و طالبات کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ابھی تک اس سلسلے میں داتا دربار،دارالشفقت(بوائزو گرلز)،گنگا رام ہسپتال اور گرلز سکول(گورنر ہاﺅس) میں پانچ واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگائے جا چکے ہیں۔واضح رہے پاک اوسسز ان پلانٹس کی تنصیب و تعمیر ،واٹر ٹیسٹنگ،پلانٹ ڈیزائننگ اور فیبرکیشن سمیت آپریشن اور مینٹی نینس کی ذمہ دار ہے۔یہ صاف پانی فراہم کرنے کی ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے حوالے سے دنیا کے مشہور ومعروف کمپنیوں سے اشتراک عمل کے ذریعے پاکستان میں بھی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ڈاکٹر مجید نظامی نے گورنر پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات ہماری قوم کامستقبل ہیں اورانہیں صحت مند وتوانا رکھنے کیلئے صاف پانی مہیاکرناایک قومی خدمت ہے۔انہوں نے گورنر پنجاب کی طرف سے ”صاف پانی.... زندگی محفوظ “کی مہم اورعوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں ہمہ وقت کوشاں رہنے کو ایک قابل ستائش امر قررادیا ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا کہ ہم نئی نسلوں کی ن©ظریاتی بنیادوں پر تعلیم و تربیت کر رہے ہیں تاکہ وہ قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے تصورات کے مطابق پاکستان کو جدید اسلامی ، جمہوری و فلاحی مملکت بنا سکیں۔ علاوہ ازیں رواں ماہ کی 5 تاریخ کو گورنر ہاﺅس لاہور کے اندر واقع سکول میں بھی ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے صوبہ پنجاب کے ان تمام سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کےلئے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا جائے گا جہاں بچے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -