حادثات کی بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے،سہیل چودھری

حادثات کی بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے،سہیل چودھری

  

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے محفوظ سفر کے لئے موبائل فون کے خلاف مہم جاری ہے۔ رواں ماں کے دوران اب تک 4986 وائیلیٹرز کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ سہیل چودھری نے کہا کہ سڑکوں پر حادثات کی ایک بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے، موبائل فون کے استعمال سے ڈرائیور کی توجہ ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے جو کسی بھی وقت نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے شہریوں کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ سٹی ٹریفک ایجوکیشن یونٹس دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب اور نقصانات بارے آگاہی دینے کے لئے لیکچر کا اہتمام کر رہے ہیں جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو خصوصی طور پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب بارے بریفنگ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور دے کر حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے تمام سرکل افسران اور سیکٹر انچارجوں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بارے بھی بریف کریں۔ شہری اپنے اور دوسروں کے محفوظ سفر کے لئے ٹریفک قوانین کا احترام اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں۔

سہیل چودھری

مزید :

صفحہ آخر -