کسی سیاسی جماعت نے اپنے مشور کو عملی جامہ نہیں پہنایا، آئینی ماہرین

کسی سیاسی جماعت نے اپنے مشور کو عملی جامہ نہیں پہنایا، آئینی ماہرین

  

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)ملک کے قانونی و آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے اپنے مشور کو عملی جامہ نہیں پہنایا، دھوکے سے عوام کو خوش فہمی میں رکھا گیا ہے۔پیپلز پارٹی روٹی کپڑے اور مکان کا وعدہ ذولفقار علی بھٹو کے دور میں بھی پورا نہ کر سکی۔جسٹس(ر)وجیہ الدین احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی بائیں بازو کی جماعتوں میں سرفہرست ہے لیکن دائیں اور بائیں دونوں ونگ کی جماعتوں نے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے اور کسی دور میں کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے منشور پر پورا نہیں اتر سکی۔ماہر قانون دان کلیم احمد خورشید نے کہاکہ بھٹو کے اقدامات قابل تعریف نہیں ہیں۔پاکستان میں سیاست محض مفادات کےلئے کی جاتی ہے اور منشور صرف انتخابات میں واضح سامنے لائے جاتے ہیں اقتدار میں آتے ہی سب بھول جاتے ہیں۔ماہر قانون دان عمران ادریس بٹ نے کہا کہ انتخابی منشور محض لفظوں تک محدود ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل کرتی توملک کی سب سے بڑی جماعت صرف ایک صوبے تک محدود نہ ہوتی۔ماہر قانون دان چوہدری وسیم گجر نے کہاکہ اگر ملک میں سیاسی جماعتیں اپنے وعدوں پر پورا اترتیں تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔پہلے ادوار میں منشور کو کچھ سامنے رکھا جاتا تھا لیکن گزشتہ دور میں صرف افہام و تفہیم ہی چلتا رہا ،اب منشور نہیں صرف مفادات پر سیاست ہو رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -