حج یا عمرے کے لئے سعودی عرب جا کر غیر قانونی قیام کرنے والوں کو تین سے چار روز میں پاکستان واپس بھجوانے کے انتظامات مکمل

حج یا عمرے کے لئے سعودی عرب جا کر غیر قانونی قیام کرنے والوں کو تین سے چار روز ...

  

لاہور (ڈیلپمنٹ سیل)جد ہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے حج یا عمرے کے لئے سعودی عرب جا کرویزے کی مقررہ مدت سے زائدعرصہ غیر قانونی قیام کرنے والوں کو تین سے چار روز میں پاکستان واپس بھجوانے کے انتظامات کر لئے ہیں تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایسے افراد کو اپنے پاس اصل پاسپورٹ یا ان کی کاپیاں اور کنفرم ہوائی ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے ۔حج یا عمرے کے ویزے کی مدت سے زائد قیام کرنے والے پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جا سکتے ہیں اور دوبارہ قانونی طریقے سے سعودی عرب آسکتے ہیں تاہم اس سہولت کا اطلاق ان لوگوںپر نہیں ہو گا جو اپنے کفیل سے غیر قانونی طور پر بھاگ گئے ہوں یا جن کا اقامہ ختم ہو چکا ہو یا جو وزٹ ویزے پر آکرویزے کی مدت سے زیادہ عرصے تک ٹھہرے ہوں ۔ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ اب تک 6ہزار ایسے افراد کو پاکستان واپس بھجوا چکا ہے جب کہ مزید 450افراد کل یعنی اتوار کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -