الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ‘عائلہ ملک کی لاہور ہائیکورٹ میں استدعا

الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ‘عائلہ ملک کی لاہور ہائیکورٹ میں استدعا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کی رہنماءعائلہ ملک کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عائلہ ملک کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اصل ڈگری کو جعلی قراردیکر الیکشن لڑنے سے روکا گیا جو آئین اورقانون کی واضح خلاف ورزی ہے لہذا عدالت اس استدعا ہے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے اور ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیاجائے۔فاضل جج نے عائلہ ملک کی درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اورالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -