پیپلز پارٹی کامنشور محض نعروں تک محدود رہا،عوام

پیپلز پارٹی کامنشور محض نعروں تک محدود رہا،عوام

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)سیاسی جماعتوں کا منشور محض ایک دھوکہ ہے ۔ انتخابات میں تمام جماعتیں منشور کا واویلا کرتی اور عوام کو سبز باغ دکھاتی ہیںلیکن اقتدر میں آنے پر سب بھول جاتے ہیں ۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شہر یار اور مقیم احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے منشور کا خیال رکھا تو محض ذوالفقار علی بھٹو کے دور میںجبکہ بینظیر کا دور بھی نسبتاً بہتر تھا اور بینظیر بھی پورے ملک کا نہیں لیکن اپنے جیالوں اور کارکنوں کا ضرور خیال رکھتی تھیں لیکن آصف علی زرداری کی حکومت کے بعد پیپلز پارٹی کا مستقبل خطرے میں نظر آنے لگا ۔محبوب علی اور لیاقت خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی صرف عوام کو دھوکہ دیتی ہے منشور محض نعروں تک محدود ہے عملی طور پر نہ تو کبھی روٹی کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی کپڑے اور مکان کا۔مجید خان اور کاشف محمود نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہی نہیں کسی سیاسی جماعت نے بھی انتخابی منشور کو عملی جامہ نہیں پہنچایا ۔

مزید : صفحہ آخر