کمرشل فیس کی وصولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

کمرشل فیس کی وصولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے خلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار میاں مظہر قریشی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے ایکٹ کے تحت کمرشلائزیشن فیس کی وصولی ایل ڈی اے کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کسی بھی رہائشی جگہ کو کمرشل کرنے کا اختیار رکھتاہے مگر فیس وصولی کا اختیار نہ رکھنے کے باوجود جبری طور پرایل ڈی اے رولز بنا کر فیس وصول کی جا رہی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کوکمرشل فیس کی وصولی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔جس پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو 15مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر