ریلوے پولیس میں ایس پی رینک کے تین افسروں کے تقررو تبادلے

ریلوے پولیس میں ایس پی رینک کے تین افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین نے ایس پی رینک کے تین افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس ایس پی غلام سرور کو ایس پی ریلوے سکھر جبکہ عظیم خان ایس پی سکھر کو تبدیل کر کے ایس پی ریلوے کوئٹہ ڈویژن اور کوئٹہ سے ایس پی ریاض احمد کو تبدیل کر کے اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس لاہور لگا دیا گیا ہے ۔اس ضمن میں باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر