حکومت نے بےگناہ لوگوں کو رہا کردیا ، طالبان بھی رہا کرےں،شاہ محمودقریشی

حکومت نے بےگناہ لوگوں کو رہا کردیا ، طالبان بھی رہا کرےں،شاہ محمودقریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان کے بے گناہ لوگوں کو رہا کردیا ہے ، اب طالبان کو بھی حکومت کے بے گناہ لوگوں کو رہا کرنا چاہیے ، خیبر پختونخواہ میں فارورڈ بلاک بننا پی ٹی آئی کے نعرے کے مطابق ہے ، آزادی اور اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہے کیونکہ پی ٹی آئی تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی ہے ، ذوالفقار علی بھٹو شہید بہت بڑے لیڈر تھے ان کی ملک کیلئے بہت سی قربانیاں ہیں ، ان کی 35ویں برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے کچھ لوگ حکومت کی تحویل میں تھے جن پر کسی بھی قسم کا الزام ثابت نہیں ہوا جن کو رہا کردیا گیا ہے جس کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کردی ہے اس طرح طالبان کو بھی جو ان کے پاس بے گناہ لوگ قید ہیں رہا کرنے چاہیے جس سے ایک اچھا تاثر آگے جائے گا اور مذاکرات کی کامیابی کی طرف ایک اہم پیش رفت ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت میں فیصلہ کرینگے کہ ان کو باہر جانے دیا جائے یا نہیں

مزید :

صفحہ آخر -