جسٹس اعجاز احمد چودھری کے صاحبزادے کی شادی فیاض احمد لغاری کی صاحبزادی سے بخیرو خوبی انجام پائی

جسٹس اعجاز احمد چودھری کے صاحبزادے کی شادی فیاض احمد لغاری کی صاحبزادی سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کے صاحبزادے عمر اعجاز چودھری کی شادی اعلی پولیس افسر فیاض احمدلغاری کی صاحبزادی سے بخیرو خوبی انجام پائی ۔شادی کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی ،سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری ،سپریم کورٹ کے جسٹس میا ں ثاقب نثار ،جسٹس گلزار احمد، جسٹس اقبال حمید الرحمن ،جسٹس مشیرعالم ،روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی ،جسٹس ریٹائرڈ فلک شیر ، جسٹس شاہدحمیدڈار،جسٹس سردار شمیم احمد خان، جسٹس قاسم خان ، جسٹس ریٹائرڈ میاں حامد فاروق،چودھری جلال الدین ، ڈاکٹر سعید اختر ،ڈاکٹر نصیر اختر، کرنل ریٹائرڈ ریاض اختر، چودھری فیصل سلیم، میاں مشتاق احمد ، عثمان احسان بھلی ،محمد بلال اعجاز ،محمد نائل اور اعلی عدلیہ کے جج صاحبان ،عدالتی افسران کے علاوہ دلہا کے عزیز و اقارب باراتیوں کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ شادی کی تقریب کے دیگر مہمانوں میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ ،دلہن کے عزیز واقارب ،متعدد اعلی پولیس و سول افسران ،سابق وزیراعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ اورمختلف نمایاں شخصیات بھی شامل تھیں۔

مزید : صفحہ آخر