بگرام ائیربیس پر موجودپاکستانیوں کورہا کیاجارہاہے،حکومتی وکیل کی عدالت میں یقین دہانی

بگرام ائیربیس پر موجودپاکستانیوں کورہا کیاجارہاہے،حکومتی وکیل کی عدالت ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے افغانستان کے بگرام ائیربیس پر قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے بگرام ائیربیس پرموجود پاکستانی قیدیوں کے تمام کوائف عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزارت خارجہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مئی کے آخر تک بگرام ائیربیس پر موجود11پاکستانیوں کورہاءکیاجارہاہے۔عدالت نے نادرا اوردیگر متعلقہ اداروں کو افغانستان میں قیدپاکستانیوں کے کوائف عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -