لائیو سٹاک کو ترقی دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے،رانا بابر حسین

لائیو سٹاک کو ترقی دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کو ترقی دے کر کثیر زرمبادلہ کما سکتاہے اس حوالے سے پنجاب حکومت لائیوسٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کر رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیری ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ترکی نے گزشتہ 10برس کے دوران مثالی ترقی کی ہے پنجاب حکومت ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گی، پنجاب حکومت کا وفد جلد ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ترکش ماڈل کاجائزہ لینے کیلئے ترکی جائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ رواں برس صاف پانی پراجیکٹ کیلئے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اگلے ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہدف مقرر کیا گیاہے۔ پانی اﷲ تعالی کی ایک انمول نعمت ہے ، اس کا ضیاع روکنے کی ضرورت ہے۔ واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنا کر پانی کے وسائل کو بچایا جا سکتا ہے۔