ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی منصوبہ بند ی کیلئے متحرک ہے،احمد جاوید

ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی منصوبہ بند ی کیلئے متحرک ہے،احمد جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی منصوبہ بندی ترتیب دیکر پوری طرح متحرک ہے اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز، ٹاﺅن ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز اور ڈی ڈی ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی لاروا سرویلنس کے متعلق مانیٹرنگ رپورٹس بھیجیں گے انہوں نے انسداد ڈینگی آگاہی پرمشتمل بُک مارک اسکولوں کے بچوں میں تقسیم کرنے کی بھی ہدایت کی ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمدجاوید قاضی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس ڈیٹا کو اینڈ رائیڈ کے ذریعہ اَپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ انہی اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر روزانہ کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔