رہائشی آبادیوں کو ٹریفک کے دباوسےمحفوظ رکھنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

رہائشی آبادیوں کو ٹریفک کے دباوسےمحفوظ رکھنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کی صدارت میں گورنر ہاﺅس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کلفٹن، ڈیفنس اور ساحل سے متصل علاقوں میں ٹریفک کی روانی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر فرخ، کمشنر کراچی شعیب صدیقی، پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید، کے ایم سی ، ڈیفنس اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مذکورہ علاقوں میں مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے واضح ماسٹر پلان کے تحت ٹریفک روٹس (Routes) ترتیب دینے اور مطلوبہ سڑکوں، انڈر پاس اور فلائی اوورز کے منصوبے تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے اس ضمن میں شہر بھر سے ساحلی تفریح گاہوں کو جانے والے عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات کا خیال رکھنے پر زور دیا ۔ گورنر نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ میونسپل اور دیگر اداروں میں قریبی کوآرڈینیشن رکھتے ہوئے پیش رفت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی آبادیوں کی اندرونی سڑکوں کو ٹریفک کے بے جا دباﺅ سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک روٹس اور متعلقہ سہولتوں کو ہائی ڈینسٹی زون کے مجوزہ پلان سے ہم آہنگ رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -