حکمرانوں کی ہٹ دھرمی باب پاکستان کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ ہے،اعجازچودھری

حکمرانوں کی ہٹ دھرمی باب پاکستان کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ ہے،اعجازچودھری

لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھر ی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میں شہبازشریف سے سوال کرتا ہوں کہ نظریہ پاکستان اور شہدائے پاکستان کی اہم یادگار کے لئے رقم فراہم کرنے اور تعمیر بحال کرنے میں کیا چیز رکاوٹ ہے ؟ انہوں نے کہاکہ بابِ پاکستان کی تعمیر کے سلسلے میں شہباز شریف کو مخلص اور سچا تب ہی مانیں گے جب وہ اعلانات کی بجائے زمین پر اس کی تکمیل ہوتے ہوئے دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ بابِ پاکستان کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمرانوںکی ہٹ دھرمی ہے ایک طرف انہوں نے یہ کہا ہے کہ قیام ِ پاکستان کے شہیدوں کی اس اہم یادگار کی تعمیر ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی اور دوسری طرف انہوں نے اس فرض اور قرض کو 1991 سے پسِ پشت ڈال رکھا ہے اور اپنے حالیہ 6 سالہ دورِحکومت میں انہوں نے اس کی تعمیر کی تکمیل کے لئے ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1