سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے رب نواز کھرل انتقال کر گئے

سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے رب نواز کھرل انتقال کر گئے

  

فیصل آباد( بیورورپورٹ )تحریکِ جنگ آزادی 1857کے ہیرو رائے احمد خاں کھرل کے پوتے ،سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور تحریکِ پاکستان کے کارکن رائے رب نواز کھرل رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم نہایت نیک سیرت ،خوش اخلاق ،محب وطن اور سخی انسان تھے ۔وہ متعدد بار ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور نہ صرف صاف ستھری سیاست کی بلکہ اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔مرحوم رائے رب نواز کھرل کی نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ جھامرہ ستیانہ روڈ میں ادا کی گئی جس میں ارکان اسمبلی ،سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات سمیت انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔بعد ازاں انہیں رائے احمد خاں کھرل کے پہلو میں سپر د خاک کر دیا گیا۔دریں اثناءچیف جسٹس آف پاکستان سید تصدق حسین جیلانی ،صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،قومی و صوبائی اسمبلی کے سپیکرز سمیت ممتاز عالم دین مولانا محمد ریاض کھرل و دیگر نے سابق ایم پی اے رائے رب نواز خاں کھرل کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -