دہشت گردوں کی رہائی شہداءکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے،حامد رضا

دہشت گردوں کی رہائی شہداءکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے،حامد رضا

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی رہائی شہداءکے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ حکمران ریاست کے باغیوں کی نازبرداریاں کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں۔ قوم طالبانی این آر او قبول نہیں کرے گی۔ میاں نواز شریف پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں کو اپنی کابینہ سے خارج کر کے اصول پسندی کا ثبوت دیں۔ پرویز مشرف کو والدہ کی عیادت کے لیے باہر جانے سے روکنا سفاکیت ہے۔ حکمرانوں کی بدلہ لینے کی سوچ تباہ کن ثابت ہو گی۔ 20اپریل کے جلسہ میں شہداءکے ورثاءکو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ دہشت گرد شریعت نہیں شر کے علمبردار ہیں۔ آج ملک و قوم نام نہاد جہادیوں کو ریاستی اثاثہ سمجھنے کی پالیسی کے نتائج بھگت رہی ہے۔ خودسوزیوں کے واقعات نے پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی بے نقاب کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر