وزیر اعلیٰ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بدانتظامیوں کا نوٹس لیں،وقار میاں

وزیر اعلیٰ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بدانتظامیوں کا نوٹس لیں،وقار میاں

  

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے سمال ٹریڈرز کوآرڈینیشن کے چیئرمین اور پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر وقار احمد میاں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں بدانتظامیوں کا نوٹس لیں کیونکہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیںاور مریضوں کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا یہ بڑا ہسپتال بدتر صورتحال سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے پیش نظر ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی لفٹ لگوائی گئی تھی لیکن وہ عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے کیونکہ انتظامیہ اسے صحیح کروانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھارہی، مریضوں کے لیے دوائیوں کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے جبکہ سکیورٹی کے مسائل بھی منہ پھاڑے کھڑے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -