دفعہ 144کی خلافورزی پر 24بھینسیں قبضہ میں لے لی گئیں
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہداےت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈا مان انور قدوائی،ٹی ایم او سید علی حسن جعفری ،ٹی او آر عامراختر بٹ اور ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کے دیگر افسران نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرداروغہ والہ سے24 بھےنسیںقبضے میں لیں تمام رہائشی ایریا سے ممنوعہ جانوروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جانوروں کے لئے رہائشی ایریا سے تھوڑی دور کالونیز بنا دی گئی ہیںتمام لوگ رہائشی علاقوں سے ممنوعہ جانوروں کو نکال لیں ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
اس آپریشن میں ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کے دیگر افسران بھی شامل تھے جن میں انفورسمنٹ انسپکٹر سمیت دیگر عملہ بھی شامل تھا اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈا مان انور قدوائی نے کہا کہ ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن میں ممنوعہ جانوروںکے خاتمے تک کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے گا۔