نبوت کا دعوی کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی ضمانت خارج

نبوت کا دعوی کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید نے نبوت کا دعوی کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون (ملزمہ) سلمی تنویرکی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی ہے۔ فاضل عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے وکلاءنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے جو کہ قانون کے مطابق سزائے موت کی مستحق ہے ۔فاضل عدالت مذکورہ لٹریچر کے حوالے فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ بھی حاصل کرچکی ہے اور اس ضمن میں متعلقہ ایس پی نے بھی اپنی تفتیش میں ملزمہ کو گناہ گار لکھا ہے جبکہ ملزمہ کے خلاف مذکورہ کیس میں 24فروری 2014کو فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے ۔ملزمہ کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ مسلمان ہے اور توہین رسالت کا ارتکاب نہیں کرسکتی ہے ۔بعدازاں فاضل جج نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم سلمی تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

مزید : صفحہ آخر