کراچی ،اجرتی قاتل بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار

کراچی ،اجرتی قاتل بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کراچی کے علاقے صدر سے اجرتی قاتل کو بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سلمان حسین نے پریڈی پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او پریڈی کی سربراہی میں پولیس نے صرافہ بازار نزد ٹیسوری جیولرز کی قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ٹارگٹ کلر محمد فرحان عرف فری ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ ہونڈا 125موٹر سائیکل BRK-7708برآمد کرلی ۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا تعلق لیاری گینگ وار کے سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہے اور اس نے سلیم چاکلیٹی کے کہنے پر 50ہزار روپے تک کی سپاری لے کر 8سے زائد افراد کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قتل کیا ۔جبکہ 4افراد کو اغواءکرکے تاوان بھی وصول کیا ۔ملزم مغوی افراد کو اپنی رہائش گاہ اورنگی ٹاو¿ن11نمبر اسلام چوک کے قریب مکان میں رکھتا تھا ۔تاوان کی رقم کے عوض انہیں وہاں سے رہا کردیا جاتا تھا ۔ملزم اسٹریٹ کرائم ،ڈکیتی اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر