’بلاول کو اعتماد نہیں ‘پنجاب کے دورے کا اعلان موخرکردیا

’بلاول کو اعتماد نہیں ‘پنجاب کے دورے کا اعلان موخرکردیا
 ’بلاول کو اعتماد نہیں ‘پنجاب کے دورے کا اعلان موخرکردیا
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(شہزاد ملک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور پنجاب کے کارکنان کی توقعات کے باوجود اپنے دورہ پنجاب کی تاریخ کا اعلان کرنے سے گریز کیا تاہم بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی پالیسوں بالخصوص حکومت کی جانب سے ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسراء اور دیگر کارکنان کی طرف سے اس قسم کی خبریں آ رہی تھیں اور توقع کی جا رہی تھی کہ پارٹی کے بانی چیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ پنجاب کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں لیکن بلاول بھٹو کی طرف سے اپنی تقریر میں دورہ پنجاب کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے دورے کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن پارٹی کے سنئیر راہنماؤں نے انہیں ایک کالعدم تنظیم کی جانب سے انہیں دھمکی آمیز خط کی وجہ سے فی الحال پنجاب کا دورہ نہیں کرنا چاہئے اور مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہئے جس کی وجہ سے بلاول نے فی الحال پنجاب کے دورے پر آنے کا پروگرام موخر کردیا ہے ۔

مزید :

لاہور -