سسرال نہ جانے کے باعث بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

سسرال نہ جانے کے باعث بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سسرال نہ جانے کی رنجش پر بھائی نے اپنی حقیقی بہن کو ٹوکہ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع گاﺅں تلونڈی کے رہائشی غفور کی بیٹی بشریٰ بی بی کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور وہ آئے روز اپنے میکے چلی آتی گزشتہ روز سسرال نہ جانے کی رنجش پر بشریٰ بی بی کا اپنے بھائی کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر اس کے بھائی نے ٹوکہ کے وار کر کے بشریٰ بی بی کو شدید زخمی کردیا اطلاع پاکر ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے زخمی بشریٰ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -