خصوصی افراد کےلئے بنائے جانیوالے ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے،سجاد چھینہ

خصوصی افراد کےلئے بنائے جانیوالے ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جائے،سجاد چھینہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سی اوایم (کنوے آف مرسی)کے مرکزی چیئرمین چودھری سجادحسین چھینہ ،پیٹران چیف رانااحمدعتیق انور ،صدراشتیاق احمدورک ،سینئر نائب صدرطاہرمظفرگجراورجنرل سیکرٹری محمدعنصرعلی نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں کوئی انسان دوسرے انسان پربوجھ نہیں ہوتا مگربدقسمتی سے ہمارے معیارتبدیل ہوگئے ہیںہرانسان فطری طورپر کسی نہ کسی خصوصیت کاحامل ہوتا ہے اگرخصوصی افراد کو مناسب ماحول فراہم کیا جائے تووہ اپنی خدادادصلاحیتوں سے ہمیں حیران جبکہ معاشرے کومستفیدکرسکتے ہیںخصوصی افرادکواحساس محرومی سے بچانے کیلئے سرکاری اورمعاشرتی سطح پربھرپوراقدامات کی اشدضرورت ہے ۔حکومت خصوصی افراد کیلئے بنائے جانیوالے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ خصوصی افرادکی ترقی اوربہبودکی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیںخصوصی افراددوسروں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں لہٰذاءان کی عزت نفس کاخاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حسن اخلاق سے خصوصی افرادکی دنیا میں انقلاب برپاکر سکتے ہیں۔ریاست خصوصی افرادکوخصوصی مراعات مہیاکرے اوران کی ہرطرح کی ضروریات کابھرپورخیال رکھاجائے۔