بھٹو نے قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیکر امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی،علمائ

بھٹو نے قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیکر امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی،علمائ

لاہور(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیر اہتمام 12اپریل کو تاریخ ساز ختمِ نبوت کانفرنس ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے مرکزی مبلغین مولانا عبدالعزیز الرحمن ثانی ،مولانا فقیر اللہ اختر، مولانا عمر حیات بمبئی جامع مسجد ابوبکر صدیق،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم (مسجد بلال، مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا ضیاءالحسن شاہ مسجد کوثرو دیگر علماءکرام نے نمازِ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت اسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔ علماءکرام نے کہا کہ 7ستمبر1974ءکو پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔بھٹو مرحوم نے فتنہ قادیانیت کے خلاف فیصلہ دیکر امتِ مسلمہ کی ترجمانی کی ۔ قادیانیوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلہ دینے پر ہم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔علماءکرام نے کہاکہ 12اپریل کو تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس جامعہ مدینہ جدید رائے ونڈ میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے قادیانیوں اور ان کے حواریوں کے یہ پیغام دیں کہ مسلمان تحفظ ختمِ نبوت کیلئے ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہےں۔

مزید : صفحہ آخر