پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد نے بھٹو کے مزار پر حاضری دی

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے وفد نے بھٹو کے مزار پر حاضری دی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین کی قیادت میں پنجاب کی جنرل سیکرٹری نیلم اعوان ‘ فرخندہ ملک اور صغیرہ اسلام نے بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اس موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ بھٹو شہید نے عورتوں کے لئے بھی نمایاں کام کیا ہے۔ اور عورتوں کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لئے تنظیم میں آگے آنےکا موقع فراہم کیا جس پر ہم خواتین ان کی شکر گذار ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -