تحریک انصاف 18واںیوم تاسیس جوش وخروش سے منائے گی، اعجازچو دھر ی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کا ایک روز ہ تنظیمی دورہ کیا ، اپنے دورے کے موقع پر پارٹی آفس میں ڈسٹرکٹ عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ چیئرمین عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 25 اپریل کو پارٹی کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پراسلام آباد میں ورکرز کنونشن منعقد ہو گاجس میں چیئرمین عمران خان پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔ صوبے کے تمام اضلاع سے عہدیداران اورکارکنان صوبائی صدر کی قیادت میں قافلے ورکرز کنونشن میں شرکت کریںگے۔ صوبے کی تمام تنظیمیں پارٹی کے اٹھارویں یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں ورکرز کنونشن میں عہدیداران اور کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطے تیز کئے جائیں۔ تحریک انصاف اپنے اٹھارویں یوم تاسیس کو پورے جوش وخروش سے منائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان اس بات کاعزم کریںگے کہ انشاءاللہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملک کوایک اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔